ابنا: لولو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ نے شیعہ مسلمان اکثریت کی دسیوں مساجد اور امام بارگاہوں کو مسمار کردیا لیکن بحرین کی انقلابی ملت ان مساجد اور امام بارگاہوں کے کھنڈرات پر نماز قائم کررہی ہے۔
ملت بحرین اس بات پر تاکید کرنے کےلئے کہ یہ مسجد کا مقام ہے اور اسے آل خلیفہ نے ویران کردیا، نماز قائم کرتی ہے۔ ملت بحرین کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے ہاتھوں مساجد اور مقدس مقامات کی مسماری اس بات کا ثبوت ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت، فرقہ وارانہ نظریات کی حامل ہے۔
ادھر بیروت میں بحرین کی انسانی حقوق تنظیم کے سینئر رکن نے کہا کہ آل خلیفہ گرفتارشدہ انقلابی رہنماوں کو قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یوسف ربیع نے حسن مہدی حبیب کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ اپنے ایجنٹوں سے انقلابی رہنماؤں کو قتل کرواتی ہے۔
انہوں نے آل خلیفہ کی جیلوں میں جاری تشّدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تنظیم نے عالمی اداروں اور تنظیموں کو آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کے ثبوت پیش کئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسی کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
.......
/169